Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رقص کرنا ڈپریشن میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے: تحقیق

Share It:



ایک نئی تحقیق کے مطابق رقص (ڈانسنگ) ڈپریشن کے علاج میں اینٹی ڈپریسنٹ ادویات جتنا مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

آسٹریلوی محققین کا کہنا ہے کہ جاگنگ، تیراکی اور ڈانس جیسے ایروبک ورزشیں ڈپریشن اور بے چینی (اینزائٹی) کی علامات پر سب سے نمایاں اثر ڈالتی ہیں۔

حتیٰ کہ ہلکی پھلکی ورزش، جیسے چہل قدمی بھی، علامات میں واضح بہتری لا سکتی ہے۔

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کوئنز لینڈ کی جیمز کُک یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے لکھا کہ ورزش کو ’روایتی علاج کی طرح پورے اعتماد کے ساتھ تجویز کیا جانا چاہیے‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوامی صحت کی پالیسیوں میں ورزش کو ذہنی صحت کے لیے ایک آسان، مؤثر اور سائنسی بنیادوں پر ثابت شدہ ابتدائی علاج (فرسٹ لائن انٹروینشن) کے طور پر شامل کیا جانا چاہیے (خصوصاً نوجوان بالغ افراد اور زچگی کے دور سے گزرنے والی خواتین کے لیے) جہاں اس کے اثرات سب سے زیادہ مضبوط دیکھے گئے ہیں۔

برطانیہ میں تقریباً ہر چھ میں سے ایک فرد ڈپریشن کا شکار ہے، جبکہ خواتین میں اس ذہنی عارضے کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں تقریباً دو گنا زیادہ پایا جاتا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول