Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روس یوکرین تنازع: ٹرمپ نے پیوٹن کے بعد زیلنسکی کو ملاقات کے لیے بلالیا

Share It:


واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ 

الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے طویل ملاقات کے بعد اب انہوں نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو بھی وائٹ ہاؤس میں مدعو کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر پیر کے روز اوول آفس آئیں گے جہاں دونوں رہنما براہِ راست امن فارمولے پر بات کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر پیش رفت مثبت رہی تو وہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ دوبارہ ملاقات کا وقت طے کریں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "روس یوکرین جنگ کا خاتمہ صرف ایک جامع امن معاہدے سے ممکن ہے۔ عارضی جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں، براہِ راست امن معاہدہ ہی اس خوفناک جنگ کو ختم کر سکتا ہے۔”

واضح رہے کہ الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان تقریباً چار گھنٹے کی ملاقات ہوئی تھی، جسے دونوں رہنماؤں نے "تعمیری” قرار دیا۔

پیوٹن سے ملاقات کے بعد امریکی صدر نے یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا تھا، جس میں جنگ بندی اور امن مذاکرات پر ابتدائی گفتگو ہوئی تھی۔
 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول