Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سابق چیف جسٹس کو دھمکی دینے کا کیس: کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما کو ساڑھے 35 سال قید کی سزا سنا دی گئی

Share It:


انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے کالعدم ٹی ایل پی کے پیر ظہیر الحسن شاہ کو ساڑھے پینتیس سال قید کی سزا سنا دی ، مجرم کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر پینتیس سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے مجرم کو چھ لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا۔

اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔

مجرم کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے 2024 میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

مجرم پر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول