Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سارہ خان کی ہمشکل دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے، تصاویر وائرل

Share It:


پاکستان شوبز کی اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سارہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے بڑی اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ پاکستان سمیت بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور لوگ انہیں ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر اور وائرل ویڈیوز کیلئے بھی پسند کرتے ہیں۔

سارہ خان کی شادی گلوکار فلک شبیر سے ہوئی ہے اور اس جوڑے کی ایک بیٹی عالیانہ ہے۔ ان کی محبت کو لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں اور فلک سارہ کو پھول دینے کی ویڈیوز کیلئے بھی مشہور ہیں۔

اب سارہ خان کی ایک ہمشکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس کا تعلق بھارت سے ہے۔ مداح سارہ خان کی اس ہمشکل کو دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں اور ان کی وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

پریانکا شرما نامی ایک بھارتی انفلوئنسر اور ماڈل اس وقت وائرل ہوگئی جب لوگوں نے سارہ خان سے ان کی غیر معمولی مشابہت کو پہچان لیا اور اس پر تبصرے شروع کردیئے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ پریانکا بالکل سارہ جیسی نظر آتی ہیں اور کچھ صارفین تو یہ سمجھے کہ یہ سارہ خان ہی ہیں۔ 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول