Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سالگرہ کا سرپرائز؛ ارشاد بھٹی کا اہلیہ کیساتھ شاہی فوٹو شوٹ وائرل

Share It:


معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشاد بھٹی کا اہلیہ کے ساتھ بادشاہوں کے انداز میں کرائے گئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

ارشاد بھٹی نے اہلیہ کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ترکیہ کے تاریخی شہر استنبول میں واقع ایک شاندار روف ٹاپ کا انتخاب کیا جہاں ان کے شاہی فوٹو شوٹ نے جشن میں چار چاند لگا دیئے۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ سما راج نے ایک ویڈیو اور جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ، آپ نے میری سالگرہ کو یادگار بنا دیا۔ آپ کی موجودگی میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ اللہ ہمیشہ مجھے آپ کی قربت سے نوازے، آمین۔

اس فوٹو شوٹ میں ارشاد بھٹی اور سما راج شاہانہ اور نفیس لباس میں نظر آئے۔ پس منظر میں استنبول کی خوبصورتی نے فوٹو شوٹ کو مزید جادوئی بنا دیا۔

ارشاد بھٹی اور سماراج کی ان تصاویر میں محبت، سکون اور باہمی اعتماد صاف جھلک رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، سماراج کو مبارک باد دی اور جوڑے کو دعائیں دیں۔

یاد رہے کہ ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ فروری 2022 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں، جس کے بعد وہ دو بچوں کے ساتھ ایک مشکل دور سے گزرے۔

یاد رہے کہ سال 2024 میں انہوں نے اپنی دیرینہ دوست سما راج سے نکاح کیا، جسے مداحوں نے بھرپور محبت اور دعاؤں کا اظہار کیا تھا۔

 

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول