Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سرائے مغل؛ مسلح افراد کا گھر پر دھاوا، طلائی زیورات و نقدی لوٹ کر لڑکی کو بھی اغوا کرلیا

Share It:



سرائے مغل میں پانچ مسلح افراد نے شہری کے گھر میں گھس کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی جبکہ ملزمان جواں سالہ لڑکی کو بھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پہلے گاڑی کا لاک توڑنے کی کوشش کی، ناکامی پر گھر میں داخل ہوئے۔ گھر میں گھستے ہی ملزمان نے کیری ڈبہ کی چابی مانگی، انکار پر اہلِ خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے مزاحمت پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور گولی مارنے کا بھی کہا۔ مقدمہ میں افتخار، محمد رضا سمیت تین نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ڈکیتی کی کارروائی کے دوران ملزمان گھر سے پانچ تولہ طلائی زیورات اور 2 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے۔ ملزمان جاتے ہوئے گھر کی جواں سالہ لڑکی کو بھی اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، جبکہ اغوا شدہ لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول