Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سرگودھا میں پولیس موبائل ٹرین کی زد میں آگئی، 2 اہلکار شہید

Share It:


پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پولیس موبائل  ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس پی یو اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ موبائل ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 3  زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایس پی یو سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہید پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس شہدا کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے جنرل اسپتال لاہور میں سرگودھا حادثے میں زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد اویس کی عیادت کی، ایس ایس پی ایڈمن ضیاءاللہ سمیت پنجاب پولیس کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ  نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کی جدید اور بہترین سہولیات بلا تعطل فراہم کی جائیں، اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

ڈی آئی جی ایس پی یو  نے کہا کہ اہلکاروں کی ویلفیئر، تحفظ اور نگہداشت ہماری اولین ترجیح ہے،  محکمہ اپنے جوانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول