Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سعودی عرب نے حج 2026 کے خواہش مند عازمین کیلیے بڑا اعلان کردیا

Share It:


سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے لیے مسلم اقلیتی ممالک کے خواہش مند عازمین نسک ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اس بار پر زور دیا ہے کہ ان ممالک کے عازمینِ حج صرف سرکاری نسک حج پلیٹ فارم پر براہِ راست رجسٹریشن کرائیں۔

خیال رہے کہ یہ پلیٹ فارم حج کے براہِ راست پروگرام (Direct Hajj Program) کے تحت واحد سرکاری و مجاز نظام ہے۔

 

رجسٹریشن کا طریقہ

  • رجسٹریشن کے خواہشمند افراد hajj.nusuk.sa ویب سائٹ پر جا کر اپنی رہائش کے ملک، رابطہ تفصیلات اور شناختی دستاویزات درج کر کے اندراج مکمل کر سکتے ہیں۔

  • ہر درخواست دہندہ اپنے 7 خاندانی افراد کو بھی رجسٹریشن میں شامل کرسکتا ہے۔

  • درخواست جمع کروانے کے بعد امیدوار سسٹم میں لاگ ان کر کے اپنی درخواست کی حیثیت دیکھ سکتے ہیں۔

  • اس مرحلے میں صرف رجسٹریشن محفوظ کرائی جا سکتی ہے جبکہ پیکجز کی بکنگ اور دیگر مراحل کے شیڈول بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

وزارتِ حج و عمرہ نے بتایا کہ جو افراد حج گائیڈ یا خدمات فراہم کرنے والے عملے کے طور پر رجسٹریشن کرنا چاہتے ہیں وہ بھی نسک پلیٹ فارم کے ذریعے ہی درخواست دیں۔

یاد رہے کہ “نسک حج” ایک ڈیجیٹل سسٹم ہے جو عازمین کو رجسٹریشن سے لے کر پیکج کے انتخاب، ادائیگی، رہائش اور حرمین شریفین کے درمیان ٹرانسپورٹیشن تک تمام سہولیات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کرتا ہے۔

مزید یہ کہ ویب سائٹ پر لائیو چیٹ، ای میل اور کال سینٹر کے ذریعے بھی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول