Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سلینا گومز شادی کرنے والی ہیں؟ بیچلر پارٹی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

Share It:


معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے بیچلر پارٹیوں کے ساتھ شادی کی تیاریاں شروع کر دیں۔

سلینا گومز کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور غیر ملکی میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ میکسیکو کے شہر کابو سان لوکاس میں ایک پرتعیش یاٹچ پر پارٹی کرتی نظر آئیں۔ 

تصاویر میں انہیں سیاہ رنگ کے اسٹریپ لیس سوئمنگ سوٹ اور سن گلاسز پہنے ہوئے دیکھا گیا، جب کہ بعد میں شہر کی سیر کرتی بھی نظر آئیں۔

شادی سے قبل ممکنہ بیچلر پارٹی کے دوران سلینا اور ان کی سہیلیاں رقص کرتی، سیلفیاں لیتی اور خوشگوار لمحات شیئر کرتی نظر آئیں۔ کہا جارہا ہے کہ سلینا جلد اپنے موسیقار منگیتر بینی بلانکو سے شادی کرنے والی ہیں جن سے ان کی گزشتہ سال دسمبر میں منگنی ہوئی تھی۔

دوسری جانب بینی بلانکو بھی لاس ویگاس میں ممکنہ بیچلر پارٹی مناتے دکھائی دیئے انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنے خاص لمحات شیئر کیے۔ ایک تصویر میں وہ سپا میں موجود تھے، جس کو انہوں نے "دنیا کی سب سے سکون بخش جگہ” قرار دیا۔

ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سلینا اور بلانکو جلد ہی شادی کرنے والے ہیں تاہم اب تک کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول