Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سپاہی واجد کیانی کی دلوں کو چھو لینے والی عظیم قربانی کی داستان

Share It:


جرأت کے نشان سپاہی واجد کیانی نے معرکہ حق میں بے مثال قربانی دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

سپاہی واجد کیانی جیسا جانباز محاذِ جنگ ہی نہیں، اپنے گھر کے اندر بھی سب کچھ وار گیا۔ معرکہ حق میں دشمن کی بے رحم گولہ باری نے ماں، بیوی اور ننھی بیٹی کو سپاہی واجد کیانی سے چھین لیا۔

ذاتی غم کے باوجود سپاہی واجد کیانی کو آج بھی وردی کو پہننے میں فخر محسوس ہوتا ہے۔ سپاہی واجد کیانی کی داستان عزم، حوصلے اور وطن سے بے مثال محبت کی گواہی ہے۔

قوم خاموشی سے جنگ کی قیمت ادا کرنے والے تمام خاندانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، یہ کہانی یاد دہانی ہے کہ ہمارے کل کے تحفظ کے پیچھے بے شمار قربانیاں اور حوصلے کارفرما ہیں۔

شہداء کا خون پاک سرزمین کی حفاظت اور آنے والی نسلوں کی آزادی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ ہمارے غازی اور شہید تاریخ کے وہ روشن چراغ ہیں جو کبھی مدھم نہیں ہوں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول