Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو واضح برتری

Share It:



اسلام آباد:

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں غیر حتمی نتیجہ کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید کو 373 ووٹوں کی واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید اور حامد خان گروپ کے توفیق آصف کے درمیان مقابلہ ہوا اور ہارون الرشید کو واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔

غیر حتمی نتیجے کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید کو واضح برتری حاصل ہوئی اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق کوئٹہ پولنگ اسٹیشن میں 225 ووٹ ڈالے گئے جہاں ہارون الرشید نے 120 ووٹ لیے جبکہ توفیق آصف نے 101 ووٹ لے سکے۔

غیرحتمی نتیجے کے مطابق سکھر سے ہارون الرشید کے 55 اور توفیق آصف کے 15ووٹ رہے، بنوں میں ہارون الرشید کے 25 ووٹ جبکہ توفیق آصف کو 5 ووٹ ملے، سوات سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید کو  27 اور حامد خان گروپ کے امیدوار توفیق آصف کے 23 ووٹ لے سکے۔

لاہور رجسٹری سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے، حامد خان گروپ کے توفیق آصف نے 431 ووٹ حاصل کیے، لاہور رجسٹری سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید کو 198 ووٹ کی برتری حاصل رہی۔

ملتان پولنگ اسٹیشن سے ہارون الرشید 135 ووٹ لیکر آگے رہے، توفیق آصف 115 ووٹ لے سکے، ڈیرہ اسماعیل خان میں ہارون رشید 23، توفیق آصف 17 ووٹ حاصل کرسکے، سوات میں ہارون الرشید 27 جبکہ توفیق آصف 23 ووٹ حاصل کرسکے۔

پشاور میں ہارون الرشید کو 186 اور توفیق آصف کو 181 ووٹ ملے، ایبٹ آباد سے ہارون الرشید 55، توفیق آصف نے 19 ووٹ حاصل کیے، حیدرآباد سے ہارون الرشید کو 64 اور توفیق آصف کو 33 ووٹ ملے۔

غیرحتمی نتیجے کے مطابق کراچی سے ہارون الرشید کے 196 جبکہ توفیق آصف کے 184 ووٹ ملے، ملتان میں ہارون الرشید 137، توفیق آصف 112 ووٹ ملے۔

اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ سے توفیق آصف نے 359 ووٹ لیے اور ہارون الرشید 341 ووٹ حاصل کرسکے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول