Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سیلابی صورتحال، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے

Share It:



اسلام آباد:

الیکشن کمیشن نے سیلابی صورتحال کے سبب پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیلابی صورتحال کے سبب الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں ضمنی الیکشن موخر کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کے چار صوبائی حلقوں میں بھی ضمنی الیکشن موخرکردیا گیا ہے جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال شامل ہیں۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد اور پی پی 203 ساہیوال میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی درخواست پر ضمنی الیکشنز روکے گئے، پنجاب حکومت اور متعلقہ ڈی آر اوز اور آر اوز نے الیکشنز روکنے کی درخواست کی، پنجاب حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا آج اجلاس ہوا اور الیکشن کمیشن نے عوامی مفاد میں ضمنی الیکشنز روکنے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنز اور عملے کی عدم دستیابی کا سامنا ہے، بتایا گیا پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہے، بتایا گیا کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں، سیلاب زدگان کے ریلیف اقدامات کی وجہ سے انتخابات کرانے کے لیے صوبائی انتظامیہ دستیاب نہیں ہے اور سیلاب کی وجہ سے کئی علاقے خالی ہوچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایسی صورتحال میں الیکشنز کرادئیے تو ووٹرز ٹرن آؤٹ کم ہوسکتا ہے، ان حلقوں میں الیکشنز 18 ستمبر اور 5 اکتوبر کو شیڈول تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول