Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سیٹ پر گر کر زخمی ہونے والے معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے

Share It:


بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور مزاحیہ کرداروں سے شہرت حاصل کرنے والے روبو شنکر 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روبو شنکر فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے تھے جس کے بعد انہیں چنئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حالت تشویشناک ہونے پر انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تاہم جمعرات کی رات وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کی موت ہاضمے کی نالی میں خون بہنے اور متعدد اعضاء کے ناکارہ ہونے کے باعث ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور حال ہی میں یرقان سے صحت یاب ہوئے تھے۔

روبو شنکر نے 1997 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ ابتدا میں انہوں نے تامل فلموں میں چھوٹے کردار نبھائے، لیکن بعد ازاں سپورٹنگ رولز اور کامیڈی کرداروں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ وہ ٹی وی شوز میں اپنے منفرد روبوٹ ڈانس کی بدولت "روبو” شنکر کہلائے۔

ان کی آخری رسومات جمعہ کے روز چنئی میں ادا کی گئیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول