Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شادی کی تقریبات پر شام 7 بجے کے بعد جرمانہ، عوام میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی

Share It:


الجزائر کے شہر غردایہ میں انتظامیہ نے ایک منفرد فیصلہ کیا ہے جس میں شادی بیاہ کی تقریبات اور دیگر خاندانی اجتماعات شام 7 بجے کے بعد منعقد کرنے پر مالی جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اس اقدام نے عوامی حلقوں میں ایک نئی شدید بحث چھیڑ دی ہے۔

نشریاتی ادارے العربیہ کی نیوز رپورٹ کے مطابق بلدیہ غردایہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی خاندان شام سات بجے کے بعد شادی یا دیگر خاندانی جشن مناتا ہے تو ہر شریک کو 800 دینار (تقریباً 3 امریکی ڈالر) جرمانہ ادا کرنا ہوگا، اور اگر تقریب سات بجے کے بعد جاری رہے تو یہ جرمانہ بڑھ کر 1500 دینار (6 امریکی ڈالر) ہو جائے گا۔

یہ اقدام بلدیہ کی مالی اور انتظامی پالیسیوں کے تحت لیا گیا ہے اور مئی 2024ء میں اس کا قانونی اطلاق شروع کیا گیا ہے۔

عوامی ردعمل

سوشل میڈیا پر اس فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ بہت سے لوگ اسے غیر منطقی اور عوام کے مقدس خاندانی اجتماعات پر ناجائز مالی بوجھ سمجھ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ "شادی کی تقریب پر جرمانہ لگانے سے بلدیہ کو کیا نقصان ہو گا؟” جبکہ دوسرے نے کہا کہ "یہ فیصلہ ہر قسم کی تقریبات پر اثر انداز ہوتا ہے۔ لوگ اپنے خوشیوں سے محروم ہو رہے ہیں”۔

بلدیہ کی وضاحت

بلدیہ غردایہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد صرف تقاریب کو منظم کرنا ہے، نہ کہ لوگوں سے پیسے اکٹھے کرنا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمانہ اتنا معمولی ہے کہ عام شہری اسے ادا کر سکتے ہیں اور شادی کی تقریبات پر ہونے والے دیگر اخراجات کے مقابلے میں یہ بہت کم ہے۔

ماہرین کا نقطہ نظر

سماجی ماہر عبد الحفیظ صندوقی نے کہا کہ شادی کی تقریبات الجزائر میں ایک مقدس رسم ہے اور خواہ مالی مشکلات ہوں لوگ اسے منانے پر بضد رہتے ہیں، حتیٰ کہ قرض لے کر بھی مناتے ہیں۔

صندوقی نے مزید کہا کہ "ایسے جرمانے کی مد میں اضافہ چاہے کم ہو، خاندانوں پر اضافی دباؤ ڈالے گا، چاہے وہ مالی ہو یا انتظامی”۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شادی کی تقریبات عموماً قانونی اجازت ناموں کے ساتھ مخصوص ہالز میں ہوتی ہیں، جہاں پر روزانہ کی بنیاد پر تقریبات منعقد ہوتی ہیں اور اس قسم کے اضافی جرمانے سے خاندانوں کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول