Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شگفتہ اعجاز کی بیٹی اپنی ایک ویڈیو میں کس نامناسب حرکت پر تنقید کی زد میں ہیں؟

Share It:


معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی اور مشہور یوٹیوبر حیا طلحہ کو اپنی ایک نئی ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

حیا طلحہ برطانیہ میں مقیم ہیں اور اپنی فیملی و لاگنگ کے باعث مداحوں میں کافی مقبول بھی ہیں۔ ان کے فالورز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔

تاہم حال ہی میں ایک وی لاگ میں ایسا منظر دکھا دیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کردیا اور وہ حیا طلحہ کی اس غفلت پر حیران رہ گئے۔

وائرل ہونے والے اس ویڈیو کلپ میں حیا اپنے بیٹے کیان کی چوسنی کو اپنے منہ میں دباتی ہیں جس پر صارفین نے خبردار کیا کہ یہ بچے کی صحت کے لیے مضر ہوسکتا ہے۔

اکثر صارفین نے کمنٹس کیے کہ ایک بالغ انسان کے منہ میں بے شمار بیکٹیریا ہوتے ہیں جو ننھے بچے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

کسی نے لکھا کہ “یہ کیا لاپرواہی ہے؟ بچے کی صحت کا خیال تو کریں!” ایک نے اپنا تجربہ بیان کیا کہ ہم تو بچوں کی چیزوں خصوصی طور پر چونی کو تو چھوتے بھی نہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ کل یہ بچے کی چوسنی اپنے پالتو کتے یا کسی اور جانور کے منہ میں بھی دے سکتی ہیں۔ ان سے کچھ بھی امید کی جا سکتی ہے!”

بعض صارفین نے تو ہایا کو ایک “کیئرلیس مُدَر” تک کہہ دیا تاہم حیا طلحہ نے اس تنقید پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول