Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

Share It:



وفاقی حکومت نے صنعتی یونٹس کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کردی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

وزارت توانائی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے بجلی سستی کی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2026 سے ہوگا اور بجلی کے نرخوں میں کمی سے صنعتوں پر 101 ارب روپے کراس سبسڈی کا بوجھ صفر ہوگیا ہے۔

صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کے بعد بنیادی ٹیرف 33 روپے 58 پیسے سے کم کر کے 29 روپے 54 پیسے مقرر کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد صنعتوں کا ٹیرف اب ساڑھے 11 سینٹ فی یونٹ ہوگیا۔

واضح رہے کہ انڈسٹری کے تحفظات پر پاور ڈویژن نے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، 11 فروری کو نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ حکومت کو ارسال کیا تھا، جس پر عمل درآمد کر دیا گیا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول