Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

طبی میدان میں انقلاب، صرف ایک سیکنڈ میں گہرے زخم سے بہتے خون کو روکنے والا اسپرے تیار

Share It:


جنوبی کوریا ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسا طبی پاؤڈر تیار کیا ہے جو زخم پر براہِ راست چھڑکنے پر صرف ایک سیکنڈ کے اندر ایک مضبوط حفاظتی خون روکنے والی تہہ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

اس نئے پاؤڈر کا نام AGCL Powder ہے، جو بنیادی طور پر ایک نئے قسم کا ہیمرسٹک ایجنٹ ہے جو بہتے خون کو روکنے والا مادّہ ہے۔

اسے سیدھے زخم پر چھڑکنے سے یہ خون کے ساتھ تعامل کے فوراً بعد ایک مضبوط ہائیڈروجل تہہ میں تبدیل ہو جاتا ہے جو خون بہنا فوراً روک دیتا ہے۔ پاؤڈر میں شامل اجزا خون میں موجود کیلشیم آئنز کے ساتھ تیز رفتار کیمیائی رد عمل کرتے ہیں۔

ردِ عمل کے نتیجے میں پاؤڈر سیکنڈوں میں ہائیڈروجل میں بدل جاتا ہے اور مضبوط فزیکل بارئیر بناتا ہے جو زخم کو فوری طور پر سیل کر دیتا ہے۔

اسے گہرے اور غیر ہموار زخموں پر بھی مؤثر طریقے سے لگایا جا سکتا ہے۔ یہ اسپرے قدرتی اور بایو کمیپیٹیبل مواد سے تیار، محفوظ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے۔

درجہ حرارت یا نمی کے سخت حالات میں بھی دو سال تک مؤثر رہتا ہے جو اسے جنگی میدان، آفت زدہ علاقوں اور ایمرجنسی میڈیکل سیٹنگز میں استعمال کے لیے بہت کارآمد بناتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول