Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عالمی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

Share It:



عالمی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں میزبان پاکستان نے مسلسل اپنا چوتھا گروپ میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ گروپ بی میں فائنل فور کی ٹیموں کا فیصلہ امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے بعد ہوگا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم پر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 224 رنز بنائے۔ کپتان سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئےاور 56 گیندوں پر99 رنزپر وکٹ گنوا کر سینچری سے محروم رہے۔نائب کپتان سابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے 53 رنز کی اننگ کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 100 رنز تک محدود رہی۔ ذوالفقار بابر اور محمد علی نے 2، 2 وکٹیں باہم تقسیم کیں۔

گروپ اے کے دیگر میچز میں متحدہ عرب امارات نے کینیڈا کو 7 وکٹوں اور جنوبی افریقا نے ہانگ کانگ کو 25 رنز سے شکست دی۔

گروپ بی میں آسٹریلیا نے امریکا کو شکست کا ذائقہ چکھاتے ہوئے6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ریسٹ آف دی گلف نے ریسٹ آف دی ورلڈ کو 3 وکٹوں سے قابو کیا جبکہ سری لنکا نے زمبابوے کو10وکٹوں سے شکست دے دی۔

جمعرات کو ایونٹ کا پانچواں اور آخری راؤنڈ کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں جنوبی افریقا کا یو اے ای، ہانگ کانگ کا ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔

گروپ بی میں آسٹریلیا کا زمبابوے، امریکا کا ریسٹ آف دی ورلڈ اور سری لنکا کا ریسٹ آف دی گلف سے مقابلہ طے ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول