Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Share It:



عالمی اور سطح پر سنہری دھات اور چاندی اب محفوظ ترین سرمایہ کاری پراڈکٹ بن گیا ہے۔

جیوپولیٹیکل صورتحال، خطے میں جنگ کے منڈلاتے ہوئے بادل اور عالمی مارکیٹ میں وقفے وقفے سے وسیع البنیاد سرمایہ کاری کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پیر کو بھی اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔

ان عوامل کے سبب عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 020ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 300روپے کے اضافے سے 5لاکھ 24ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 544روپے بڑھ کر 4لاکھ 49ہزار 898روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 296روپے کے اضافے سے 8ہزار 615روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 296روپے کے اضافے سے 7ہزار 385روپے کی سطح پر آگئی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول