Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا: مصطفیٰ کمال کا تہلکہ خیز انکشاف

Share It:


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا ہے کہ عمران فاروق کوبانی ایم کیوایم نے مروایا، بانی متحدہ نے نشے میں دُھت ہوکرعمران فاروق کوقتل کرنےکاحکم دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم ڈرامے بازآدمی ہے، بانی متحدہ لاشوں پر آئٹم سانگ کرتے ہیں، بانی متحدہ سمجھتا ہے کہ وہ راجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ کی لاش پربانی ایم کیوایم نےناٹک شوکیا، بانی نےلاش پاکستان بھیجنےکےلیےلاکھوں پاؤنڈ کاچندہ وصول کیا، بانی متحدہ کی سالگرہ پرعمران فاروق کومارکرتحفہ دیا گیا، لاش کےلیےچندہ لینےکی اپیل کی۔

بانی متحدہ را سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں، یہ پوری نسل برباد کرچکا ہے اور اب بھی برباد کررہا ہے، یہ 40 سالوں میں کتنے لوگوں کو کھاگیا، اب بھی کھا رہا ہے،عمران فاروق کے بچوں سے درخواست کرتا ہوں کہ بانی سے رابطہ نہیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے میت پاکستان بھیجنے کے لیے دنیا بھر سے چندا اکٹھا کیا، میں نے دو سال سے بانی ایم کیوایم پر بات کرنا چھوڑ دی تھی، ڈرامہ کر رہا ہے، تکیے کے نیچے سے 5 لاکھ پاؤنڈ نکلے، آفس سے 6 لاکھ پاؤنڈ نکلے، ان کے پاس 6 ہزار پاؤنڈ نہیں تھے عمران فاروق کی بیوی کے لیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا بانی ایم کیو ایم مہاجر قوم کا سب سے بڑا غدار ہے، مہاجر قوم بڑی بدقسمت ہے، کیا کرمنل قائد ملا ہے ہمیں، 40 سال میں کتنے لوگوں کو یہ کھاگیا،اب بھی کھا رہا ہے، ہم آئینی ترمیم لے کر گھوم رہے تھے اس کو اللہ نے اتنی طاقت دی تھی، اس وقت اس کو یہ خیال نہیں آیا اب یہ ہمیں کہہ رہا ہے، اس نےآئینی ترمیم کے لیے کبھی ہڑتال کی جب ایک آواز پر 5 لاکھ لوگ جمع ہو جاتے، 20 سال پہلے یہ سب کرتا تو 10 منٹ میں آئینی ترمیم ہوتی لیکن یہ نہیں چاہتا تھا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول