Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے بڑی پیش رفت ہو رہی ہے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

Share It:

[ad_1]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب غزہ میں سیز فائر کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیدرلینڈز میں نیٹو سمٹ سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے بتایا، ’’میرا خیال ہے کہ غزہ کے حوالے سے بہت بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔”

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی غزہ کے حوالے سے بہت اچھی خبر سامنے آنے والی ہے جس کا ہم سب کو انتظار ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے مجھے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی اب بہت قریب ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت اور قطر کی ثالثی کے باعث ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد گزشتہ روز جنگ بندی ممکن ہوئی ہے۔

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ 7 اکتوبر 2023 میں شروع ہوا تھا جس دن حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل پر حملہ کردیا تھا۔

اُس دن اسرائیل میں 1500 کے قریب یہودی مارے گئے تھے جب کہ 251 کو یرغمال بناکر حماس اپنے ساتھ غزہ لے آئی تھی۔

اس کے اگلے ہی روز سے اسرائیل نے غزہ پر بمباری کا سلسلہ شروع کیا جو تاحال جاری ہے جس میں اب تک 60 ہزار سے زائد فسطینی شہید اور سوا لاکھ سے زیادہ زخمی ہیں۔

غزہ میں شہید ہونے والوں میں حماس کی لیڈرشپ بھی شامل ہے جب کہ سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

غزہ کے بعد اب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کا رخ کیا ہے اور حماس سمیت دیگر مزاحمت پسند تنظیموں کے خلاف ملٹری آپریشن جاری ہے۔

اس دوران اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس میں حزب اللہ کے تمام بڑے رہنما شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے شام اور یمن میں بھی حماس کی حمایت کرنے والے گروہوں اور افراد کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کاوشیں کافی عرصے سے جاری ہیں لیکن اب تک اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔

 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول