Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ میں حماس کے اسنائپر کا تاک لگا کر حملہ؛ اسرائیلی فوجی ہلاک

Share It:


غزہ سٹی میں ملٹری چیک پوسٹ پر حماس کے حملے میں اسرائیلی فوج کا ایک اور اہلکار ہلاک ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے اسنائپر کے حملے میں 21 سالہ اسٹاف سرجنٹ چلاچیو شمعون دمیلاش مارا گیا۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے اہلکار کا تعلق نہال بریگیڈ کی 932 ویں بٹالین سے تھا جو بیئر شیبا کے رہائشی تھے۔

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک فوجی کیمپ کی چیک پوسٹ پر تعینات تھے جب ان پر اسنائپر نے تاک کر گولی چلائی۔

اس واقعے کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں حماس کے ساتھ دو بدو جھڑپوں میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 850 سے تجاوز کرگئی۔

ان میں وہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو غزہ یا اسرائیلی سرزمین پر عام فلسطینیوں کے حملوں میں مارے گئے تھے۔

یہ تعداد اس کے علاوہ ہے جب حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں 1500 اسرائیلی مارے گئے تھے۔

دوسری جانب غزہ پر تقریبا دو سال سے مسلسل جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 2 لاکھ سے زائد زخمی ہوگئے۔

ادھر اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 22 ہزار سے زائد حماس جنگجوؤں کو مارا ہے جو اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ غزہ میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کی وجہ بھی حماس ہے جو عام شہریوں کو "انسانی ڈھال” کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول