Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فارمولا ون والے بلنڈر پر میرے اپنے بچوں نے میرا مذاق اڑایا تھا، ندا یاسر

Share It:



کراچی:

پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کو ہینڈل کرنے کا راز بتادیا۔

ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ پہلے لوگوں کی منفی تبصرے انہیں بہت تنگ کرتے تھے اور وہ چاہتی تھیں کہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر نہ ڈالی جائیں تاکہ ساس سسر بھی یہ منفی کمنٹس نہ دیکھیں۔ لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ ان کے اپنے خاندان نے ان کا ساتھ دیا اور اب ان کے شوہر اور ساس بہن ان کے دفاع میں ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں۔

فارمولا 1 بلنڈر پر انہوں نے کہا کہ میرے اپنے بچوں نے بھی پہلی بار میرا مذاق اڑایا اور کہا ’’اماں آپ نے کیا غلطی کی ہے؟‘‘ تاہم شوہر نے اُس وقت بھی میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سات سال پرانا ہے اور میں واقعی فارمولا 1 کے بارے میں نہیں جانتی تھی۔ 

ندا یاسر نے مزید کہا کہ پہلے وہ ٹرولز کے جواب بھی دیتی تھیں لیکن اب سمجھ گئی ہیں کہ جواب دینے سے وہ مزید وائرل ہو جاتے ہیں، اس لیے اب وہ منفی تبصروں پر ردعمل نہیں دیتیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول