Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فلم و ٹی وی کے نامور اداکار شجاعت ہاشمی انتقال کر گئے

Share It:


فلم و ٹی وی کے نامور اداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کر گئے۔

شجاعت ہاشمی کے اہلخانہ کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علالت کے باعث زیر علاج تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے  جامعہ نعیمیہ میں ادا کی جائے گی۔

اداکار شجاعت ہاشمی نے کئی دہائیوں تک شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے، وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کے نمایاں اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل وارث میں مولاداد کے کردار نے شجاعت ہاشمی کو گھر گھر مقبول بنا دیا تھا۔

شجاعت ہاشمی نے 1970 کی دہائی میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے ’کہر‘ سے کیا۔

ان کی پہلی پنجابی فلم چھڈ برے دی یاری 1975 میں ریلیز ہوئی۔ 1979 کی فلم خاک اور خون میں شجاعت ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

فلم وڈا خان اور دو ضدی میں شجاعت ہاشمی کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ شجاعت ہاشمی نے متعدد پنجابی اور اردو فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔

شجاعت ہاشمی نے فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اداکاری کے شعبے میں خدمات پر شجاعت ہاشمی کو 1994 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول