Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فواد خان اور وانی کپور کی فلم عبیر گلال ریلیز، مداحوں کے دل جیت لیے

Share It:


پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ ریلیز کر دی گئی۔ 

پاکستان سمیت یو اے ای اور دیگر ممالک میں ریلیز ہونے والی فواد خان اور وانی کپور کی نئی فلم عبیر گلال کو فلم بینوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ اس ہلکی پھلکی رومانوی کہانی کی ریلیز کا پہلا دن کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور تھیٹر میں اسے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ 

عبیر گلال ایک دلچسپ رومانوی کامیڈی ہے جس کی ہدایت کاری آرتی ایس بگڈی نے کی ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک امیر اور ضدی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کی مرضی کے خلاف زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ اس فلم میں وانی کپور نے ایک باغی مگر لاڈ پیار میں پلی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے، جو لندن جا کر بالی ووڈ ڈانس ٹیچر بننے کی کوشش کرتی ہے۔

فلم میں فواد خان ایک ریسٹورنٹ کے مالک کا کردار ادا کر رہے ہیں جن سے وانی کی پہلی ملاقات تلخی اور طنز و مزاح سے بھرپور ہوتی ہے۔ دونوں کے درمیان بہترین کیمسٹری دیکھی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ یہ بھارتی فلم بھارت کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں دکھائی جارہی ہے۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول