Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم

Share It:


فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ ڈراز کی تقریب میزبان ملک امریکا میں منعقد کی گئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوئے۔

ایونٹ آئندہ برس امریکا سمیت تین ممالک میں کھیلا جائے گا جن میں کینیڈا اور میکسیکو شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 48 ٹیموں کو 4،4 کے 12 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ ‘اے’میں میزبان میکسیکو، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا اور پلے آف ڈی سے کوالیفائر ٹیم شامل کی جائےگی۔

گروپ’ بی’ میں میزبان کینیڈا، قطر، سوئٹزرلینڈ اور پلے آف ’اے‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ ‘سی ‘ میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی شامل ہیں جبکہ گروپ’ ڈی’ میں میزبان امریکا، آسٹریلیا، پیراگوئے اور پلے آف ’سی‘ کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ’ ای’ میں جرمنی، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ اور کوراکاؤ شامل ہیں جبکہ گروپ’ ایف’ میں نیدر لینڈز، جاپان ، تیونس اور پلے آف ’بی‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ ‘ جی’ میں بیلجیم ، ایران ،مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ’ ایچ’ میں اسپین، سعودی عرب، یوروگوئے اور کیپ وردے کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔

گروپ ‘آئی’ میں فرانس سینیگا ل، ناروے اور پلے آف ’2‘ کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی جبکہ گروپ ‘جے’ میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا، آسٹریا، الجیریا اور اردن شامل ہیں۔

گروپ ‘کے’ سے پرتگال، ازبکستان، کولمبیا اور پلے آف ’ون‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی جبکہ گروپ’ ایل’ میں انگلینڈ،کروشیا ،پانامہ اور گھانا کو شامل کیا گیا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول