Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑ گئی

Share It:



قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑ گئی، نااہل قابض مودی سرکار حق خودارادیت کی آواز دبانے میں مکمل  ناکام ہو چکی ہے۔

ترجمان ناگالینڈ فوج نے قابض بھارتی حکومت کے خلاف عوام کو متحد رہنے کے لیے زور دیا۔

ترجمان ناگالینڈ فوج کے جاری بیان کے مطابق اس دنیا میں ہمارے لیے ہماری سرزمین موجود ہے، اگر ہمارا وجود قائم ہے تو اس کے لیے ہمارے پاس ایک خطہ بھی موجود ہے اور جلد اپنی سرزمین، اپنی تاریخ، اپنے مستقبل میں ساتھ ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں اپنے آزاد وطن کے لیے متحد رہنا ہوگا۔ ہماری زمین، ہماری سیکیورٹی اور ہمارا مستقبل خطرے میں ہے، اس کے لیے ایک ہونا ہوگا، جب ہمارا گھر جل رہا ہو تو ہمیں خود کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے، تمام لوگوں کو اپنے آزاد اور خودمختار وطن کیلئے آگے آنا چاہیے۔

ناگالینڈ آرمی کے ترجمان نے مزید کہا کہ اپنی سرزمین کی حفاظت، اپنے مستقبل اور آزادی کے لیے آواز بلند کریں۔ ہماری پہچان، ہماری آزادی اور ہماری سرزمین کے لیے وقت قریب آ رہا ہے۔ ہم بہت خوش ہیں کہ آزادی کی تحریک میں عوامی قیادت آگئی ہے۔

ترجمان ناگالینڈ آرمی نے کہا کہ بھارت سے آزادی کی تحریک اب ناگالینڈ کے عوام کی تحریک بن چکی ہے، بین الاقوامی سطح پر ہمارے مستقبل کے فیصلے اور ریفرنڈم کیلئے آواز اٹھائیں۔

ناگالینڈ آرمی کے ترجمان نے واضح کر دیا کہ قابض بھارت کے تسلط سے آزادی حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر، جونا گڑھ اور ناگالینڈ جیسے کئی علاقوں پر غیر قانونی طور پر قابض ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کے بہن بھائی جلد قابض بھارت سے جان چھڑا کر آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول