Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

‎ قازقستان کے ساتھ براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر مملکت

Share It:



اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس سے مزید وسعت دینا ہوگا اور براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نرتلیو نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

‎صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے تعلقات اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ نکتہ نظر پر مبنی ہیں اور ‎دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور ادارہ جاتی تعاون خوش آئند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے اور اس سے مزید وسعت دینا ہوگا۔

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان ‎تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت اور روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے قازقستان کی خطے میں سڑک، ریل اور فضائی روابط میں شرکت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

‎صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان قازق صدر کے دورے کا منتظر ہے، ان کا دورہ نئے مواقع پیدا کرے گا اور تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

قازقستان کے وزیر خارجہ نے کہا ان کا دورہ قازق صدر کے آئندہ سرکاری دورے کی تیاری کا حصہ ہے اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری مزید گہری کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول