Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مسابقی کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دے دی

Share It:



اسلام آباد:

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دے دی۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل اپنے ریگولیٹری جائزے کے دوسرے مرحلے کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے اور ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی منظوری دینے پر مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) کا شکر گزار ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پی ٹی سی ایل کے ردعمل میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے مستقبل اور طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے کمیشن کی جامع کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں علاوہ ازیں ہم اپنے صارفین، شراکت داروں اور ملکی ٹیلی کام شعبے سے وابستہ تمام افراد کے بھی تہہ دل سے شکرگزار ہیں جو اس تاریخی فیصلے کے منتظر تھے۔

ترجمان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل نے اس پورے جائزہ عمل کے دوران کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ٹیلی نار پاکستان کے حصول کو تمام ریگولیٹری اداروں کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا اور ملک کے تمام قابلِ اطلاق قوانین کی مکمل تعمیل کی جائے گی۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ یہ انضمام پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ ِ میل ہے، جو پی ٹی ایم ایل (یوفون) اور ٹیلی نار کی مشترکہ قوتوں کو یکجا کرکے صارفین کو بہترین ٹیلی کام خدمات، معیاری نیٹ ورک کوالٹی، وسیع کوریج اور جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ اس انضمام سے شعبے میں مزید مستعدی، مضبوط انفراسٹرکچر اور بہتر مسابقتی ماحول کو فروغ ملے گا۔ مزید برآں دونوں اداروں کے انضمام سے وجود میں آنے والا نیا ادارہ ملک گیر کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے، اختراع کو فروغ دینے اور حکومتِ پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول