Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مصنوعی مٹھاس کینسر کے علاج میں مداخلت کرسکتی ہے

Share It:


حالیہ سائنسی مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض مصنوعی مٹھاس جیسے سکرالوز (Sucralose)، ممکنہ طور پر کینسر کے علاج میں مداخلت کر سکتی ہیں۔

کچھ مطالعے ظاہر کرتے ہیں کہ بعض مصنوعی مٹھاس، خاص طور پر سکرالوز، مدافعتی نظام کے خلیوں کی کارکردگی کو کمزور کر سکتے ہیں۔

یہ اثر خاص طور پر امیونوتھراپی لینے والے مریضوں میں کینسر کے خلاف مدافعتی ردِعمل کو کمزور کر سکتا ہے۔ مزید برآں مصنوعی مٹھاس آنتوں کے جراثیمی توازن کو بگاڑ سکتی ہیں، جو کہ کینسر کی دواؤں کے اثر کو متاثر کرنے والا ایک اہم عنصر ہے۔

آنتوں کی صحت اور مدافعتی نظام کے درمیان گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔ 2023 میں شائع ہونے والے ایک مطالعے کے مطابق، سکرالوز کی زیادہ مقدار ٹی سیلز کو کمزور کر سکتی ہے، جس سے کینسر کا علاج کم مؤثر ہو سکتا ہے۔

تاہم یہاں سوال اٹھتا ہے کہ کیا مریضوں کو مصنوعی مٹھاس سے پرہیز کرنا چاہیے تو اس کا جواب ہے ہاں، بطور احتیاط، خاص طور پر کینسر کے مریضوں کو جو امیونوتھراپی لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہر مصنوعی مٹھاس ایک جیسی نہیں ہوتی، اور ان کا اثر مریض کی حالت، دوا، مدافعتی نظام اور خوراک پر بھی منحصر ہوتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول