Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملتان، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو اغواء کی کوشش ناکام

Share It:



ملتان:

ملتان میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ذیشان کو اغواء کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ذیشان کے مطابق چار گاڑیوں میں سوار تقریباً 15 مسلح افراد ان کی رہائش گاہ ملتان ہومز پہنچے اور زبردستی گھر میں داخل ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں میں مسلح افراد کی مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر وہ عقبی دروازے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

محمد ذیشان کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں نے ان کے اہلِ خانہ کو ڈرایا دھمکایا اور ان کی موجودگی کے بارے میں پوچھتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ اغواء کی کوشش کے دوران ملزمان نے ان کے دوست علی کو محمد ذیشان سمجھ کر اغواء کیا تاہم بعد ازاں غلط شناخت کا علم ہونے پر کچھ فاصلے پر لے جا کر اسے چھوڑ دیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد ذیشان نے بتایا کہ وہ اپنے ادارے میں ریجن کے اہم کیسز کے انکوائری آفیسر بھی ہیں اور واقعے سے متعلق اپنے ادارے کے اعلیٰ افسران کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اغواء کی کوشش میں شامل کچھ افراد نقاب پوش تھے جبکہ بعض نے اپنی شناخت ظاہر کر رکھی تھی۔

محمد ذیشان نے مزید کہا کہ انہیں تاحال اغواء کی کوشش کے محرکات اور ملوث افراد کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول