ملک میں سونے کی قیمتیں مسلسل اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3178 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 6 ہزار 787 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2725 روپے اضافے سے 3 لاکھ 48 ہزار 746 روپے ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر بڑھ کر 3855 ڈالر تک پہنچ گیا۔



