Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

میسی کی سچن ٹنڈولکر سے ملاقات، تحفے کیا دیا؟

Share It:


شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر سے ملاقات کی۔

یہ تاریخی لمحہ شائقین کے لیے یادگار رہا کیونکہ کرکٹ اور فٹبال کے دو نمبر 10 لیجنڈز ایک ساتھ میدان میں نظر آئے۔

سچن ٹنڈولکر نے میسی کو اپنی 10 نمبر والی جرسی پیش کی، جو ان کی پہچان رہی ہے جبکہ میسی بھی ارجنٹینا کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔

اس موقع پر میسی نے بھی بدلے میں 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل فٹبال ٹنڈولکر کو تحفے میں دیا۔

ملاقات کے بعد سچن نے ایک پوسٹ ایکس پر شیئر کی جو منٹوں میں وائرل ہو گئی۔ پوسٹ میں دونوں کھلاڑیوں کی تصویر نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی اور کیپشن میں لکھا کہ "کہنا پڑے گا کہ آج 10/10 دن تھا”۔

اس سے قبل میسی نے اسٹیڈیم میں نمائشی پینلٹی اسکور کی اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل میں شریک ہوئے۔ انہوں نے مہاراشٹر حکومت کے پروجیکٹ ‘مہا-دیوا’ کا افتتاح بھی کیا، جس کا مقصد نوجوان فٹبالرز کو فیفا کی منظور شدہ اکیڈمیوں میں تربیت دینا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول