Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نئی دہلی میں ہائی سیکیورٹی زون کے قریب دھماکا، 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Share It:



نیو دہلی:

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہائی سیکیورٹی زون ریڈ فورٹ کے قریب ایک کار میں دھماکا ہوا ہے جس میں 13 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، متعدد گاڑیاں جل گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بہت زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد شہریوں میں افراتفری پھیل گئی، پولیس نے جائے حادثہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ریڈ فورٹ کے میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوا جس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، ، دھماکے کے بعد بھڑکنے والی آگ نے 3 سے 4 گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے بعد نئی دہلی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا، بم ڈسپوزل ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی اور شواہد جمع کیے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول