Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نادرا کا لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس سے متعلق وضاحت، گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا

Share It:



اسلام آباد:

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مخصوص سیاسی عناصر کا لسانی بنیادوں پر متعلقہ امتیازی نوٹس کا گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔

نادرا نے وضاحتی بیان میں کہا کہ پاکستان دشمنی میں مبتلا مخصوص سیاسی عناصر کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا اور نادرا امتیازی نوٹس سے متعلق اس ٹویٹ کو جعلی خبر کے طور پر قطعی مسترد کرتا ہے۔

نادرا کے مطابق پاکستان بھر میں نادرا کے کسی بھی دفتر میں اس نوعیت کا کوئی نوٹس آویزاں نہیں کیا گیا اور نادرا نے اپنے قومی مینڈیٹ کے تحت تمام شہریوں کو بلا کسی امتیازی خدمات فراہم کرنے کی وضاحت بھی پیش کی ہے۔

بیان میں نادرا نے واضح کیا کہ مذکورہ ٹویٹ کے ذریعے دانستہ طور پر حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کی کوشش کی گئی اور پاکستان میں بد امنی اور انتشار پھیلانے کے لیے مخصوص سیاسی عناصر من گھڑت خبریں پھیلا رہے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر دانستہ جھوٹ اور من گھڑت خبریں ملک میں انتشار پیدا کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے پھیلائی گئیں اور ملک دشمن عناصر جھوٹ اور فریب کے ذریعے پاکستان میں بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول