Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیشنز ہاکی کپ؛ فائنل کھیلنے والی ٹیم سے غیروں جیسا سلوک

Share It:

[ad_1]

نیشنز ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے کوئی آفیشل یا حکومتی نمائندہ کھلاڑیوں کو لینے تک ائیرپورٹ نہ پہنچا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق 22 جولائی کو ملائیشیا سے وطن واپس لوٹنے والی قومی ٹیم ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے بھی کوئی حکومتی نمائندہ نہ پہنچا جبکہ شائقین اور اہلخانہ نے اپنے پلئیرز کو سپورٹ کیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے سوشل میڈیا پر گروپ فوٹو شیئر کی اور لکھا کہ "ہم ہارے نہیں ہیں، ہم نے دل جیتے ہیں، ہم نے ہاکی کو دوبارہ زندہ کیا”۔

مزید پڑھیں: فرانس کیخلاف تاریخی فتح؛ ہاکی پلئیرز رو پڑے، ویڈیو وائرل

عماد بٹ نے لکھا کہ "11 سال کے طویل عرصے کے بعد فائنل میں پہنچنا صرف ایک سنگ میل نہیں تھا بلکہ یہ ایک پیغام تھا، پاکستان پھر سے ابھر رہا ہے، یہ چاندی کا تمغہ ہار نہیں ہے بلکہ امید اور یقین ہے”۔

مزید پڑھیں: نیشنز کپ ہاکی فائنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

انہوں نے کہا کہ "آج ٹرافی ہمارے ہاتھ سے ضرور پھسل گئی ہے لیکن ہمارے اندر کی آگ پہلے سے زیادہ روشن ہے، وہ دن دور نہیں جب ہم ٹرافی گھر لائیں گے”۔

مزید پڑھیں: پلئیرز کو الاؤنس کیوں نہیں دیا! پی ایچ ایف صدر کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے عزم کا اظہار کیا کہ "یہ پاکستان ہاکی کیلئے ایک نئے باب کا آغاز ہے، آپ کے دل، آپ کے اتحاد اور بھرپور جذبے کا شکریہ! قوم کی دعاؤں اور سپورٹ نے ہمیں آگے بڑھایا، ہم آخری سانس تک لڑیں گے! سفر جاری ہے، خواب زندہ رہتا ہے۔ پاکستان زندہ باد”۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول