Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

Share It:


واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی تعیناتی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ احتجاجی مارچ "وی آر آل ڈی سی” (We Are All D.C.) کے نام سے منعقد ہوا، جس میں تارکین وطن، فلسطین کے حامی اور مقامی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور "فری ڈی سی” کے نعرے لگاتے ہوئے حکومت کے اقدام کو آمریت کے مترادف قرار دیا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ وہ شہر پر فوجی قبضے کے خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ سڑکوں سے فوج کو ہٹایا جائے، کیونکہ ایسے اقدامات بعد میں دیگر علاقوں میں بھی کیے جا سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت واشنگٹن میں 6 ریپبلکن اکثریتی ریاستوں سے آئے ہوئے اہلکاروں سمیت 2 ہزار سے زائد فوجی تعینات ہیں۔ اگرچہ ان کی مدتِ قیام واضح نہیں ہے لیکن امریکی فوج نے ڈی سی نیشنل گارڈ کی ڈیوٹی کو 30 نومبر تک بڑھا دیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ جرائم کی شرح کو جواز بنا کر فوج کی تعیناتی کا حکم دیا تھا، حالانکہ محکمہ انصاف کے مطابق 2024 میں واشنگٹن میں پرتشدد جرائم کی شرح گزشتہ 30 برسوں کی کم ترین سطح پر رہی تھی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول