Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وجے اور رشمیکا کی شادی کیلئے بیرون ملک سے سکیورٹی خدمات طلب

Share It:


بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی شادی کے لیے بیرونِ ملک سکیورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کرلیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی 26 فروری کو ادے پور میں منعقد ہوگی۔ یہ ایک نجی نوعیت کی تقریب ہوگی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔ ادے پور کو شاہانہ اور یادگار شادیوں کے لیے خاص اہمیت حاصل ہے اور ماضی میں بھی کئی معروف شخصیات یہاں شادی کر چکی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شادی ایک وسیع و عریض مقام پر ہوگی جس کے باعث سخت حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ بیرونِ ملک سے بلائی گئی سکیورٹی ٹیم راجستھان کے مقامی سکیورٹی عملے کے ساتھ مل کر ذمہ داریاں نبھائے گی۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ادے پور میں شادی کے بعد 4 مارچ کو حیدرآباد دکن میں فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے لیے ایک شاندار استقبالیہ بھی منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے گزشتہ سال 3 اکتوبر کو منگنی کی تھی اور حال ہی میں ان کی شادی کا کارڈ بھی منظر عام پر آیا تھا۔
 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول