Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر کراچی میں سائیکل ریلی کا انعقاد

Share It:


ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر شہر قائد میں سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے مختلف سائیکلنگ کلبز اور درجنوں رائیڈرز نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کا آغاز صبح سات بجے آغا خان یونیورسٹی اسپورٹس سینٹر سے ہوا۔ شرکاء کارساز، شاہراہ فیصل اور میٹروپول کے راستوں سے گزرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔

ریلی کا اختتام بوٹ بیسن پر ہوا، جہاں صبح آٹھ بج کر تیس منٹ پر شرکاء کے لیے ناشتے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

ورلڈ ہارٹ ڈے کے حوالے سے منعقدہ اس ریلی میں ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر صولت فاطمی نے بھی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ دل کی صحت کے لیے نہایت مؤثر اور ضروری ورزش ہے۔

ڈاکٹر صولت نے زور دیا کہ شہری اپنی روزمرہ زندگی میں واک اور سائیکلنگ جیسی سرگرمیوں کو شامل کریں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

شرکاءنے بھی سائیکلنگ کو صحت کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹس نہ صرف فٹنس کے فروغ کا ذریعہ ہیں بلکہ ماحولیاتی بہتری اور پُرامن سماجی روابط کے قیام میں بھی معاون ہیں۔

ریلی میں فری رائیڈرز، کریٹیکل ماس کراچی، ای سی کے او رائیڈرز، پی ای سی ایچ ایس رائیڈرز، جی جی رائیڈرز اور دیگر سائیکلنگ کلبز نے شرکت کی۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہیں گے تاکہ دل کی بیماریوں اور دیگر امراض کے خلاف آگاہی پھیلائی جا سکے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول