Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، جہاں ان کی اہم ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ہوگی

Share It:

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم کو یہ دعوت سعودی ولی عہد نے دی ہے، ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ دو طرفہ تعاون کے نئے مواقع پر بھی غور کیا جائے گا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے بعد وہ برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ دو روز قیام کریں گے اور برطانوی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ پھر وزیراعظم 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے۔ وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول