Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائشگاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت

Share It:



اسلام آباد:

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کا گھناؤنا اقدام امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب امن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

وزیراعظم نے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ساتھ روسی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔  انہوں نے ہر قسم کے تشدد اور ایسے اقدامات کو مسترد کرنے کے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا جو سلامتی کو نقصان پہنچانے اور امن کو خطرے میں ڈالنے کا باعث بنیں۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کا الزام عائد کیا ہے، جس پر یوکرینی صدر کی جانب سے الزامات  کی تردید کردی گئی ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کی جانب سے نوگو روڈ ریجن میں صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر حملے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 28 اور 29 دسمبر کی درمیانی شب 91 طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز سے روسی صدر کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا، تاہم روسی فضائی دفاعی نظام نے تمام ڈرونز کو تباہ کردیا۔

انہوں نے حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی  لاپروا کارروائیاں بغیر جواب کے نہیں رکیں گی۔

دوسری  جانب  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دعووں سے روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد ممکنہ طور پر یوکرینی دارالحکومت کیف میں سرکاری عمارتوں پر حملوں کا  جواز تلاش کرنا بھی ہو سکتا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے صدر ٹرمپ سے روسی دھمکیوں پر ردعمل دینے کی اپیل  بھی کی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول