Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ

Share It:



اسلام آباد:

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کسی قسم کے غیرمتوقع حالات سے بچنے کے لیے فوری اقدامات تجویز کردیے ہیں۔

این سی سی آئی اے نے وٹس ایپ صارفین کو بتایا ہے کہ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیتے ہیں یا آپ کو شک ہے کہ کوئی اور اسے استعمال کر رہا ہے تو فوری اقدامات کرتے ہوئے دوبارہ رجسٹر کریں۔

این سی سی آئی اے نے ہیکنگ کی صورت میں فوری اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ کو ان انسٹال (Uninstall) کر کے دوبارہ انسٹال کریں، لاگ ان کرنے کے لیے اپنا فون نمبر درج کریں، جس پر آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا، اسے فوراً درج کریں۔

مزید بتایا کہ کوڈ درج کرتے ہی ہیکر کے موبائل سے آپ کا واٹس ایپ فوراً لاگ آؤٹ ہو جائے گا کیونکہ واٹس ایپ ایک وقت میں صرف ایک موبائل پر ایکٹو رہ سکتا ہے۔

این سی سی اے نے ہیکرز سے بچانے کے لیے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ  7 دن  کے انتظار سے گھبرائیں نہیں کیونکہ اگر ہیکر نے "Two-Step Verification” آن کر دی ہے اور آپ کو PIN نہیں معلوم تو واٹس ایپ آپ کو 7 دن انتظار کرنے کا کہہ سکتا ہے۔

این سی سی آئی اے نے کہا کہ پریشان نہ ہوں! جب تک آپ نے  ایس ایم ایس کوڈ درج کر دیا ہے، ہیکر لاگ آؤٹ ہو چکا ہے، اس انتظار کے دوران کوئی بھی آپ کا اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکتا اور نہ ہی پیغامات پڑھ سکتا ہے،

 ای میل کے ذریعے ریکوری

این سی سی آئی اے نے بتایا کہ اگر آپ نے پہلے ای میل ایڈریس لنک کیا ہوا تھا، تو "Forgot PIN” پر کلک کریں اور انتظار کیے بغیر فوراً اپنا PIN ری سیٹ کریں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول