Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویرات اور انوشکا کی شادی سے ایک دن پہلے سب تباہ؛ فوٹو گرافر کا بڑا انکشاف

Share It:


بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی پرانی شادی کے پیچھے چھپی ایک حیرت انگیز کہانی اب سامنے آئی ہے۔

دونوں کی 2017 میں اٹلی میں ہونے والی شادی کا مکمل انتظام ایک رات پہلے موسلا دھار بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کے بعد انتظامی ٹیم کو راتوں رات وینیو تبدیل کرنا پڑا۔

شادی کے ویڈیو گرافر وشال پنجابی نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’’شادی سے ایک دن پہلے تیار کیا گیا پورا منڈپ بارش میں تباہ ہو گیا تھا۔ ویڈنگ پلانر دیویکا نارائن پوری رات جاگ کر کام کرتی رہیں اور انہوں نے ہی رات بھر میں سارا سیٹ اپ دوسری جگہ منتقل کیا۔‘‘

وشال کے مطابق اس پریشان کن صورت حال کے باوجود ویرات اور انوشکا پوری طرح پرسکون رہے، کیونکہ انہوں نے اپنے ویڈنگ پلانرز پر مکمل بھروسہ کیا ہوا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جوڑے نے شادی سے پہلے منڈپ کو دیکھا تک نہیں تھا، جس سے ان کے منتظمین پر اعتماد کا اندازہ ہوتا ہے۔

ویڈیو گرافر نے بتایا کہ ’’جب میں شادی کے دن وہاں پہنچا تو ویرات اور انوشکا نہ مجھے جانتے تھے نہ میرے کام کو۔ لیکن انہوں نے مجھے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور کہا: ’ہمیں نہیں معلوم آپ کیا کرتے ہیں، لیکن اگر آپ یہاں ہیں تو یقیناً آپ نے اچھا کام کیا ہوگا‘۔

وشال پنجابی نے اس تجربے کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک چھوٹی سی پرائیویٹ تقریب تھی، لیکن دونوں ہی فطری طور پر بہت اچھے اور پیارے لوگ ہیں۔ انہوں نے سب پر اعتماد کیا اور ہمیں مکمل آزادی دی۔‘‘

یہ انکشافات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ کس طرح ویرات اور انوشکا نے اپنی شادی کے انتظامات میں پیشہ ورانہ مدد پر بھروسہ کیا، اور مشکل حالات میں بھی پرسکون رہے۔ ان کی یہ شادی آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں تازہ ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول