Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹائٹن آبدوز؛ امریکی کوسٹ گارڈ کی رپورٹ میں سانحہ کی اصل وجہ سامنے آگئی

Share It:


امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے ٹائٹن آبدوز حادثے پر جاری کی گئی تازہ رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آبدوز بنانے والی کمپنی اوشن گیٹ (OceanGate) نے نہ صرف بہت سنگین حفاظتی غلطیاں کیں بلکہ دھونس دھمکیوں کا سہارا لے کر حکومتی نگرانی سے بچنے کی کوشش بھی کی۔

رپورٹ کے اہم نکات:

  1. خطرناک ڈیزائن: آبدوز کا بنیادی ڈیزائن ہی کمزور اور خطرناک تھا، جسے ماہرین کی منظوری کے بغیر استعمال کیا گیا۔

  2. معائنے کی مکمل نظراندازی: اوشن گیٹ نے اہم حفاظتی معائنے جان بوجھ کر نظرانداز کیے۔

  3. دھونس کا کلچر: کمپنی کے اندر ایک ایسا ماحول تھا جہاں جو بھی کارکن سوال اٹھاتا، اسے دبایا یا نکال دیا جاتا۔

  4. ٹیکنیکل خامیاں چھپانا: رپورٹ میں کہا گیا کہ کمپنی نے بارہا اندرونی خامیوں کو چھپایا اور عوام یا حکام کو سچ نہیں بتایا۔

  5. سی ای او اسٹاکٹن رش کی غفلت: کمپنی کے سربراہ اسٹاکٹن رش کو اس سانحے کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ اگر وہ اس حادثے میں ہلاک نہ ہوتے تو ان پر مجرمانہ مقدمہ بھی چل سکتا تھا۔

رپورٹ پر لواحقین کا ردِعمل:

دو متاثرہ خاندانوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کوئی بھی رپورٹ ہمارے پیاروں کی موت کا غم کم نہیں کر سکتی۔ لیکن امید ہے کہ اس رپورٹ کے بعد متعلقہ ادارے ہوشیار ہوں اور آئندہ کے لیے مفید اصلاحات کریں۔

یاد رہے کہ جون 2023 میں اوشن گیٹ کی ٹائٹن آبدوز ٹائیٹینک کے ملبہ دیکھنے کے لیے گئی تھی جس میں کمپنی کے سی ای او سمیت 5 افراد سوار تھے۔

تاہم سمندر میں غوطہ لگانے کے صرف 90 منٹ بعد ہی یہ آبدوز تباہ ہو گئی تھی اور اس میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق، آبدوز پر تقریباً 5,000 پاؤنڈ فی مربع انچ پانی کا دباؤ پڑا، جس کے باعث وہ ایک لمحے میں پاش پاش ہو گئی۔

واضح رہے کہ آبدوز میں سوار باپ ( شہزادہ داؤد) بیٹا (سلیمان داؤد) معروف پاکستانی بزنس مین تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول