Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: روسی صدر پیوٹن سے براہ راست ملاقات کریں گے

Share It:


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آئندہ ہفتے ذاتی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 

اس ملاقات کا مقصد یوکرین تنازع کے حل کے لیے براہِ راست بات چیت کرنا ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے یہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر 8 اگست تک یوکرین کے حوالے سے امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

امریکی اخبار کے مطابق، پیوٹن سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ یوکرینی صدر سے بھی براہ راست ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ "ٹرمپ اور پیوٹن کی مجوزہ ملاقات میں کئی سفارتی رکاوٹیں دور کی جائیں گی اور یہ ملاقات خطے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔”

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں روس کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اس بیان کے بعد بین الاقوامی سطح پر سفارتی ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول