Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹک ٹاکر اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ مشکل میں پھنس گئے، تین مقدمات درج

Share It:


لاہور میں تین معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سنگین کارروائی کرتے ہوئے تین مقدمات درج کردیے ہیں۔

اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ پر غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو تفتیش کےلیے تین بار طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ جان بوجھ کر ایجنسی کے دفتر حاضر ہونے سے گریز کرتے رہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ انفلوئنسرز پاکستانی عوام کو منافع کے جھوٹے لالچ دے کر غیر قانونی ایپس میں سرمایہ کاری کےلیے اکساتے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی فوری گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ مقدمات انفلوئنسرز کی جانب سے عوام کو دھوکا دینے اور غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں درج کیے گئے ہیں۔

سائبر کرائم کے ماہرین کے مطابق ایسے واقعات میں اضافے کے بعد این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھنی شروع کی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ وہ عوام کو مالیاتی دھوکا دہی سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی ہے جب ملک بھر میں سائبر جرائم کے خلاف مہم تیز کی گئی ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو دھوکا دینے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول