Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے ہفتے کو ایف بی آر دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان

Share It:



فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے تمام فیلڈ فارمشنز کی ہفتہ کی تعطیل ختم کرکے تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

جس کا باضابطہ طور پر سرکلر جاری کر دیا گیا ایف بی آر کے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے ماتحت تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز ہفتہ کے روز کھلیں گے۔

 ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ایف بی آر نے تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 29 نومبر 2025 کو ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی کے لیے معمول کے مطابق کام کریں گے اور ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس واجبات معمول کے مطابق جمع کرواسکیں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول