Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی مداخلت کم کرنا کرپشن روکنے کے لیے ضروری ہے، وزیرخزانہ

Share It:



وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے سرکاری نظام میں آرٹیفشل انٹیلیجینس (اے آئی) کے مؤثر استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے شفافیت، کارکردگی اور ریونیو نظام بہتر بنایا جا رہا ہے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی مداخلت کم کرنا کرپشن روکنے کے لیے ضروری ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ ٹیکس اصلاحات میں خودکار نظام اور فیس لیس پراسس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی مداخلت کم کرنا کرپشن روکنے کے لیے ضروری ہے، اے آئی سے ریونیو لیکجز کم اور مالی نتائج بہتر ہوئے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام معیشت کو محفوظ بنانے کی کوشش ہے اور نوجوانوں کی اسکلز ڈیولپمنٹ ڈیجیٹل معیشت کے لیے ناگزیر ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے واضح پالیسی اور مربوط حکومتی حکمت عملی ضروری ہے،  اے آئی پبلک سروس، ریونیو اور کلائمیٹ منیجمنٹ میں اہم کردار ادا کرے گی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول