Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی

Share It:


ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں بنگلہ دیش کو گزشتہ روز افغانستان کے خلاف فتح کا ثمر مل گیا۔

بنگلہ دیش ایک درجہ ترقی سے نویں جبکہ افغانستان ایک درجہ تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

https://x.com/ICC/status/1968224574803468651

جیکب ڈفی تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

سفیان مقیم چار درجے ترقی سے گیارہویں اور ابرار احمد 11 درجے ترقی سے سولہویں پوزیشن پر آگئے۔

بیٹنگ کی فہرست میں بابر اعظم دو درجے تنزلی سے چھبیسویں اور محمد رضوان پانچ درجے تنزلی سے تینتیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔

صائم ایوب پانچ درجے تنزلی سے چھیالیسویں اور حسن نواز 12 درجے تنزلی سے سینتالیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔

صاحبزادہ فرحان 18 درجے ترقی پاکر پچپنویں پوزیشن پر آگئے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول