Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستانی اور چینی سرمایہ کار ملکر نئی راہیں کھول سکتے ہیں، وزیر خزانہ

Share It:


پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہناہے کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی مثبت ہے۔ حکومت مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور اصلاحاتی عمل جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج بیجنگ میں ہونگتا سیکورٹیز کے چیئرمین جِنگ فینگ سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پائیدار اور شمولیتی اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

سینیٹر اورنگزیب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز پاکستان کی معاشی صورتحال پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار کر رہی ہیں۔

انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، جس میں موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ Caa2 سے بڑھا کر Caa1 (مستحکم آؤٹ لک)، فچ نے CCC+ سے B- (مستحکم آؤٹ لک)، اور اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (ایس اینڈ پی) نے بھی CCC+ سے B- (مستحکم آؤٹ لک) تک اپ گریڈ کیا ہے۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے کیپیٹل مارکیٹس میں تعاون کے فروغ اور پاکستان و چین کے مالیاتی شعبے کے روابط کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنے مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانے اور عالمی و چینی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط کو مزید گہرا کرنے پر کام کر رہا ہے۔

سینیٹر اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر پرعزم ہے اور چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ ہم مل کر نئی راہیں کھول سکتے ہیں جو ہماری معیشت کو مستحکم اور مالی تعاون کو مزید گہرا کریں گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول